13 جنوری 2013 - 20:30

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کی قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیشن کے ترجمان سید حسین نقوی حسینی نے کہا ہے کہ عراقی عوام کو اس ملک میں بدامنی پھیلانے پر مبنی سازشوں سے ہوشیار رہنا چاہئے۔

ابنا: سید حسین نقوی حسینی نے عراق میں بدامنی کے تازہ واقعات اور صوبۂ الانبار میں عوامی مظاہروں کے بارے میں پارلیمنٹ نیوز ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ بشار اسد کی حکومت گرانے میں ناکامی کے بعد دشمنوں نے استقامت کے محاذ کو کمزور کرنے کے لۓ ایک نیا سناریو تیار کیا ہے۔سید حسین نقوی حسینی نے اس بات کو بیان کرتے ہوئے  کہ خطےکے قدامت پسند ملک اور یورپ عراق میں بھی وہی کچھ کرنے کے لۓ کوشاں ہے جو اس نے شام میں کیا ہے کہا کہ یورپ عراق میں قیام امن کے بعد قبائلی جنگ اور فرقہ واریت کے شعلے بھڑکانے کے درپے ہے۔سید حسین نقوی حسینی نے مزید کہا کہ عراق میں بدامنی کے واقعات یورپی عربی سازش کا نتیجہ ہیں۔ اور خطے کے بعض قدامت پسند عرب ممالک عراق میں بحران کا راستہ ہموار کر کے دمشق میں ناکام ہونے والے سناریو پر بغداد میں بھی عملدرآمد کرنے کے درپے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔/110